Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز مراکش کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے.

مسلم کونسل اف ایلڈرز امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں مراکش کے متعدد شہروں میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کونسل منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے میں مدد کے لیے فوری اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پہنچنا مشکل ہے، اور متاثرہ افراد کو مدد اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے. اور مملکت مراکش کی قیادت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

#المغرب

#مجلس_حكماء_المسلمين