Muslim Elders

شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، برلن میں بین الاقوامی کانفرنس برائے امن میں شرکت كریں گے۔

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، 10 سے 12 ستمبر تک جرمن دارالحکومت برلن میں "سانٹ ایگیڈیو” ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اور امام اکبر برلن کے اپنے دورے کے دوران، جرمن جمہوریہ کے صدر، مسٹر فرینک والٹر اسٹین میئر، سے اور مذہبی،سماجی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ جن کا مقصد امن اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے اور یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے، اور مذہبی مقدسات کے غلط استعمال اور اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کے رجحان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اور امام اکبر جرمنی میں اسلامی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ جرمن مسلمانوں کے لیے الازہر کی حمایت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، اور الازہر یونیورسٹی کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ کر کے جرمنی میں مسلمانوں کے بچوں کے لیے الازہر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسلمان طلباء کو مواقع فراہم کئے جاسکے۔ اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں جرمن اماموں اور مبلغین کی تربیت کے لیے اندراج کیا جا سکے۔