Muslim Elders

الازہر الشریف کے متعدد رہنماؤں نے مکتبہ اسکندریہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین کا دورہ کیا.. اور الحکما پبلشنگ ہاؤس کی اشاعتوں کی تعریف کی

الازہر الشریف کے متعدد رہنماؤں نے مکتبہ اسکندریہ کے بین الاقوامی کتاب میلے 2023 میں مسلم کونسل آف ایلڈرزکے پویلین کا دورہ کیا۔ اور انہوں نے کونسل کی شرکت اور اس کی اشاعتوں کی تعریف کی جن کا مقصد امن کو فروغ دینا اور بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

کونسل کا پویلین جو ہال نمبر 7 میں واقع ہے، جس کا دورہ پروفیسر ڈاکٹر نظير محمد عیاد الازہر الشریف میں اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل، اور پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین المحرصاوي، سابق صدر الازہر یونیورسٹی اور چیئرمین اعلیٰ کمیٹی برائے انسانی برادری سیشنز، ڈاکٹر الہام شاہین، معاون سیکرٹری جنرل برائے خواتین مبلغین امور اسلامک ریسرچ اکیڈمی، اور صحافی سعد المطعني، قرآن پاک ریڈیو کے چیف براڈکاسٹر نے کیا؛ جہاں انہوں نے کونسل کے پویلین کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ورثہ اور اسلامی علوم کے میدان میں محققین کے لیے معتدل علم اور اعتدال کے ذرائع میں سے ایک ہے۔

امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پرمسلم کونسل آف ایلڈرز مکتبہ اسکندریہ کے بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے۔