Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز فرانس کے شہر اینیسی میں چاقو سے وار کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز، فرانس کےعلاقے الپس کے شہر اینیسی کے ایک گارڈن میں چاقو سے وار کرنے کے واقعے پر شدید مذمت کرتے ہے جس میں بچوں سمیت متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا اور جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے تردید کا اعادہ کرتی ہے، جو تمام الہامی قوانین، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں اور انسانی اقدار سے متصادم ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔