زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ 2024 کے لیے نامزدگیوں کا آغازکردیا گیا ہے ، یہ ایک آزاد عالمی انعام ہے جو یکجہتی، سالمیت، انصاف پسندی اور آگے بڑھنے کے لیے بے لوث اور انتھک کام کرنے والے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پیش رفت پید کرنے والے تمام پس منظر کے حامل افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے۔
10لاکھ ڈالرمالیت کا یہ ایوارڈ 2019 میں ابوظہبی میں کیتھولک چرچ کے سربراہ، پوپ فرانسس اور الازہر کے امام پروفیسر احمد الطیب کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پر شروع کیا گیا تھا۔ جس پر دونوں رہنماؤں نے انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز پر مشترکہ دستخط کیے تھے۔
زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارے کے سیکرٹری جنرل، مشیر محمد عبدالسلام نے کہا کہ جیسے ہی ایوارڈ کا 2024 ایڈیشن شروع ہو رہا ہے، ہم ایسے لوگوں اور تنظیموں سے نامزدگیاں لے رہے ہیں جو معاشرے کی تمام سطحوں پر انسانی بھائی چارے کو آگے بڑھا رہے ہیں، اور ہماری دنیا کو بہتر بنانے کے لیے دوسروں کو مشترکہ بھلائی کی خدمت کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
اہل نامزد افراد زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں: https://zayedaward.org/ نامزدگیاں یکم اکتوبر 2023 تک کرائی جاسکتی ہیں۔ قیام امن اور بقائے باہمی کے ماہرین کی ایک آزاد ججنگ کمیٹی نامزدگیوں کا جائزہ لے گی اور اعزاز کے مستحق افراد کا انتخاب کرے گی۔
وصول کنندگان کو 4 فروری 2024 کو منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا – جو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ انسانی بھائی چارے کے عالمی دن اور پوپ فرانسس اور الازہر کے گرینڈ امام کی طرف سے انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز پر دستخط کی سالگرہ کے موقع پر ہوگا۔
ایوارڈ کے آغاز کے بعد سے، دنیا بھر کے رہنماؤں، کارکنوں، اور انسان دوست تنظیموں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے، جن میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس (اعزازی وصول کنندہ)۔ امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر (اعزازی وصول کنندہ)، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس؛ انتہا پسندی کے خلاف سرگرم کارکن لطيفہ بن زياتن، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم بن الحسین اور ان کی اہلیہ ملکہ رانیہ عبداللہ، ہیٹی کی انسانی تنظیم فاؤنڈیشن فار نالج اینڈ لبرٹی (فوکل)، سینٹ ایگیڈیو تنظیم کی کمیونٹی اورکینیا کی امن سازشمسہ أبو بكر فاضل شامل ہیں۔
