مسلم کونسل آف ایلڈرز بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ کو "بحرین فورم براۓ مکالمہ” کی شاندار کامیابی اور امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور کیتھولک چرچ کے پوپ مقدس پوپ فرانسس کے مشترکہ تاریخی دورے کی عالمی پذیرائی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ: بحرین نے مختلف مذہبی عقائد اور فرقوں کے درمیان مکالمے اور انسانی بقائے باہمی کے طریقہ کار کو فعال کرنے کے لیے ایک عملی نمونہ پیش کیا ہے، اور اس کی سرزمین سے امام الطیب کی دعوت اسلامی-اسلامی مکالمے کا آغاز ہوا۔ جس کا مقصد اسلامی امور کو فروغ دینے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کیا جا سکے، اور تمام انسانوں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کی ثقافت کو پھیلانے کے لیے مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کے دوروں کے ذریعے اسلامی عیسائی مکالمے کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا-
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے پرامن بقائے باہمی کی حمایت اور فروغ میں تمام طریقہ کار کو آسان بنانے اور بحرین فورم براۓ مکالمہ کی کامیابی کے لیے درکار تمام صلاحیتیں فراہم کرنے پر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ کی خواہشات اور کوششوں کی تعریف کی۔
سیکرٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پاس بہت سے اہم اقدامات ہیں جن پر وہ کام کر رہی ہے، اور ہم بحرین فورم براۓ مکالمہ کے دوران جو کچھ طے پایا ہے اس پر بھی عمل کریں گے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دو عظیم شخصیات، امام الطیب اور پوپ فرانسس نے 4 فروری 2019 کو ابوظہبی کی تاریخی دستاویز برائے انسانی بھائی چارے کا اعلان کرنے کے بعد سے انسانیت کی طرف سے حاصل ہونے والے ثمرات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس نے بحرین فورم براۓ مکالمہ کے لیے ایک اہم محور اور ایک بنیادی حوالہ کی نمائندگی کی
مسلم کونسل آف ایلڈرز بحرین کے بادشاہ کو "بحرین فورم براۓ مکالمہ” کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہے۔
