Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا 16 واں باقاعدہ اجلاس 4 نومبر كو مملکت بحرین میں ہوگا۔

muslimelderspakistan

مسلم کونسل آف ایلڈرز اپنا سولہواں باقاعدہ اجلاس امام الأكبر ڈاکٹر احمد الطیب شيخ الازہر الشريف چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز کی صدارت میں نومبر کی چار تاریخ کو مملکت بحرین میں منعقد کرے گى.

اس اجلاس میں ملت اسلامیہ کے متعدد ضروری اور فوری مسائل، ضرورت مند مسلم کمیونٹیز کی مدد کے طریقوں، مغرب میں مسلم کمیونٹیز، عالمی منظر نامے پر انسانی بحران، انسانی ہمدردی کے چیلنجز خصوصاً موسمياتى تبديلى کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ فكر اسلامی کے مختلف مکاتب کے درمیان مکالمے کو بڑھانے کے طریقے، اسلامی عیسائی تعلقات، اور بین المذاہب مکالمے کے اقدامات کی حمایت میں مذہبی رهنماؤں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اپنے اجلاس میں مسلم عوام پر انسانی فطرت کے خلاف کچھ رویوں کو مسلط کرنے کی کوششوں اور مذہبی اقدار کو مجروح کرنے اور نوجوانوں کے درمیان خاندان کے تصور کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بھی بات کرے گی۔

سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے چیئرمین عزت مآب شیخ عبدالرحمن بن محمد آل خلیفہ نے مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور ان کے وفادار عوام کا مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور مملکت بحرین کے امن اور انسانی بھائی چارے کے لیے بقائے باہمی کی اہمیت پر پختہ اور مستقل یقین کی بنیاد پر اس کے نتائج کی حمایت کرنے پر خیرمقدم کا اظہار کیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے كونسل کے پندرہویں باقاعده اجلاس کے دوران جو كه نومبر 2021 میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کونسل کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا تھا آئندہ باقاعده اجلاس مملکت بحرين میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بحرین فورم برائے مکالمہ کى جانب سے”انسانی بقائے باہمی کے لیے مشرق اور مغرب کے درميان مکالمہ”، جو کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی سرپرستی میں 3 سے 4 نومبر تک منعقد ہوگا۔ جس میں ڈاکٹر احمد الطیب، شيخ الازہر الشریف ، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز ، کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس، ، دنیا کے متعدد مذاہب کے رهنما اور نمائندے، مفکرین کا ایک گروپ اور میڈیا کے ماہرین شركت كريں گے.