قازقستان میں مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس کے موقع پر شیخ الازہر نے سعودی وزیر برائے اسلامی امورسے ملاقات کی
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے بروز بدھ قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں اپنی رہائش گاہ پر مذہبی رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کے موقع پر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ، سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی سے ملاقات کی۔ اور اس کانفرنس کا افتتاح آج 60 ممالک کے وفود کی شرکت سے ہوا۔
امام الاکبر نے نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو اپنا سلام بھیجا، اور مملکت سعودی عربیہ کی طرف سے عرب اور اسلامی ممالک میں کی جانے والی خدمات اور حمایت میں اہم کردار ادا کرنے کو سراہا۔ اور وزارت اسلامی امور کی طرف سے رواداری اور بقائے باہمی کو پھیلانے اور معاشرے میں مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
اپنی طرف سے، ڈاکٹر "ال شیخ” نے امام الاکبر اور الازہر الشریف کے علم کو پھیلانے، رواداری اور مکالمے کے کلچرکو فروغ دینے، اور عربی زبان کے تحفظ کے لیے، اور انتہا پسندی اور شدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور اسلام کی حقیقی تصویر کو واضح کرنے میں اہم اور نمایاں کردار پر زور دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الازہر اچھائی کا ایک مینار ہے جو امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب کی قیادت میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
