Muslim Elders

برما

میانمار کے لیے ایک انسانی تہذیبی مکالمہ

برما

میانمار کے لیے ایک انسانی تہذیبی مکالمہ

برما 1937 میں ہندوستانی برطانوی حکومت سے آزاد ہوا، اور برما برطانوی حکومت کے نام سے جانا جانے لگا۔ اس عرصے کے دوران،”ماگ” نامى بدھسٹ تنظيم نے برطانوی استعمار سے ہتھیار اور سامان حاصل کرنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف اپنے شدید حملے شروع کر دیے ۔ ان حملوں میں 100,000 مسلمانوں کی جانیں گئیں اور دیگر لاکھوں لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ 1978 میں 300,000 سے زیادہ مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بے گھر ہوئے۔ ایک بار پھر، 1992 میں، مزید 300,000 مسلمان بنگلہ دیش میں بے گھر ہوگئے۔ باقی رہنے والوں کے ساتھ، حکومت نے پیدائش پر قابو پانے پر، مردوں اور عورتوں کے لیے شادی کی عمر بڑھانے کے طریقہ کار پر عمل کیا۔ 2012 میں، "ماگ”نامى بدھسٹ تنظيم نے 10 مسلم مبلغین کو ان کی گاڑی پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا یہ دعوی کرتے ہوۓ کہ یہ حملہ ایک بدھ خاتون کی عصمت دری کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔ تاہم حقیقت یہ تھی کہ اس خاتون کو قتل کیا گیا اور اس کی لاش ایک مسجد کے قریب پھینک دی گئی تاکہ مسلمانوں پر الزام لگایا جا سکے۔ پھر اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مدد سے اسلحے کے استعمال سے مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، جب کہ مسلمانوں پر کسی بھی قسم کے ہتھیار رکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔ برما کے مسلمان جن تباہ کن حالات سے گزر رہے ہیں، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے بہت سے اجلاسوں اور بات چیت کے بعد، کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مختلف مذاہب (بدھ مت، اسلام، عیسائیت، ہندومت) سے تعلق رکھنے والے متعدد برمی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ برما کے تمام شہریوں کے لیے مشترکہ زندگی گزارنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، اس تنازعہ کی وجوہات کی نشاندہی کرنے، اور اسے ختم کرنے اور میانمار میں شہریت کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی حل تلاش کرنا ۔ لہذا،اس لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز نے قاہرہ ،مصر میں یکم اور 6 جنوری 2017 کے درمیان”میانمار (برما) کے لیے انسانی تہذیبی مکالمے کی طرف” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جس کی صدارت امام الاكبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کی ۔ برما کی حکومت نے اس دعوت کا جواب دیا اور یہ پہلی بار تھا کہ اس نے اپنے علاقے سے باہر اپنے اندرونی مسائل پر بات کرنے کا جواب دیا ۔ یہ بھی پہلی بار تھا کہ حکومت نے کسی اسلامی ثالث کو جواب دیا ۔ سیمینار میں بدھ مت، اسلام، عیسائیت اور ہندو مت کی نمائندگی کرنے والے 27 افراد نے شرکت کی۔ یہ سیمینار قاہرہ میں چھ دنوں تك منعقد رہا۔ سیمینار کی سرگرمیاں تین دن تک جاری رہیں جس کے بعد قاہرہ میں مختلف ثقافتی اور مذہبی تنوع کو دیکھنے کے لیے دو دن کا دورہ کیا گیا۔ امام اکبر نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اراکین اور جمہوریہ یونین آف میانمار کے وفد کے ساتھ ایک بند اجلاس بھی کیا اور "راکھین ” کے علاقے میں مسلمانوں کی حالت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

راکھین کے مسلمانوں کو الازہر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ فراہم کرکے میانمار میں ثقافتی ترقی کی حمایت کے تمام ذرائع کا مطالعہ کرنا .

میانمار میں مذہبی ڈائیلاگ کمیٹیوں کے ساتھ رابطے کے چینلز کھولنا، علما کو مذہب اور اعتدال کے تصورات پر تربیت دینا، تشدد کو ترک کرنا اور ثقافت کو فروغ دینا۔ اور کمیونٹی بیداری۔  .

صوبہ "راکھین” میں غیر مسلموں کو عربی زبان سیکھنے اور ثقافتی اور سائنسی علم کو بہتر بنانے کے لیے ثقافتی کورسز کی فراہمی، جو بین المذاہب بقائے باہمی کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔  .

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا میانمار کے دورے پر اتفاق اور امن کے حصول کے لیے تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنا۔  .