مسلم کونسل آف ایلڈرز لاہور بین الاقوامی کتاب میلے کے 38ویں ایڈیشن میں پہلی بار خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جو لاہور میں 5 سے 9 فروری 2025 کے دوران منعقد ہو رہا ہے اور کونسل کی شرکت امن کو فروغ دینے، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنے اور تعاون اور انسانی بقائے باہمی کے پل تعمیر کرنے کے اس کے پیغام پر مبنی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین لاہور کتاب میلے میں 250 سے زیادہ متنوع فکری اور ثقافتی مطبوعات پیش کرے گا، جس میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی 2025 میں عربی زبان میں اور اردو زبان میں ترجمہ شدہ اشاعت کی گئی تازہ ترین مطبوعات بھی شامل ہیں۔ اور فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی دعوت پر عمل کرتے ہووے آئندہ فروری میں اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس کے انعقاد کے لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ، اسلامی امور اور مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے، کونسل اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مذہبی بھائی چارہ انسانی بھائی چارے کا محرک ہے۔ اور لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں کونسل کا پویلین بہت سی کتابیں پیش کر رہا ہے جو اس اہم مسئلے کو حل کرتی ہیں.
ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم اور مثبت اور تعمیری رابطے کو بڑھانے کے لیے ترجمے کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، مسلم کونسل آف ایلڈرز نے امن کو فروغ دینے کے لیے بہت سی کتابوں کے ترجمے کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھی، کونسل اس سال پاکستان میں پہلی مرتبہ اردو زبان میں ترجمہ شدہ اشاعتیں پیش کررہی ہے
جن میں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی اردو میں ترجمہ شدہ تصانیف پیش کی جا رہی ہیں، جو اسلام کی رواداری اور اس کے فکری و فلسفیانہ ورثے کی فراوانی پر روشنی ڈالتی ہیں۔ ان کتابوں میں "قول طیب” کا پہلا حصہ ” اور "مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے پر ایک رائے” اور "امن كى بات” اور "نوجوانوں سے خطاب” اور "الازہر شریف ور مسلمانوں میں اتحاد” اور "اسلام میں جہاد کا مفہوم” اور "الأزہر كا دہشت گردی کى سوچ سےمقابلہ” اور دیگر کتابیں شامل ہیں۔
اسی سیاق و سبق میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں کئی اردو زبان میں ترجمہ شدہ اہم مطبوعات بھی شامل ہیں: جن میں جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب “امام، پوپ اور خار دار رہ گزر … انسانی برادری کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی” اور مرحوم مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق، کی کتاب "دینی فکر اور موجودہ مسائل” اور محمد بن مصطفی بن الخوجۃ الجزائری کی کتاب "عورتوں کے حقوق اور اسلام” اور الازہر اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کی قاہره ميں منعقده دو روزه کانفرنس ميں پيش كرده مقالات ” آزادی اور شہریت .. تنوّع اور انضمام” اور عالمی کانفرنس براے انسانی بھائی چارہ
لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں 4 ثقافتی اور فکری سیمینار منعقد کیے جائیں گے، جن میں علماء، مفکرین اورمختلف مذاہب اور مسالک کے لیڈرز شامل ہوں گے اور وہ انسانی بھی چارہ، اسلامی اسلامی مکالمہ، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مختلف مذہبی قائدین کا کردار، اور ازہري منهج پر روشنی ڈالیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ میں پہلی مرتبہ ایک خصوصی پولوں کے ساتھ شرکت رہی ہے ۔ اور قارئین کو ان کے ثقافتی ورثے اور تازہ ترین ادبی اور فکری اشاعتوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرکے یہ ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اسے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین لاہور ایکسپو سنٹر ہال نمبر 1 میں پویلین نمبر R1-6، میں واقع ہے۔
