Muslim Elders

یتیم کے دن.. کے موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز : اسلام یتیم کی کفالت اور دیکھ بھال کی تاکید کرتا ہے اور اسے بہترین اعمال میں سے ایک قرار دیتا ہے جس سے مسلمان کو اجر وثواب ملے گا۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں اس بات کی پر زور دیتی ہے کہ دین اسلام نے یتیم کی کفالت، اس کے ساتھ حسن سلوک، اس کی عزت و تکریم اور اس کے معاملات اور مفادات کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے اور اسے بہترین نیکیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ جس سے ایک مسلمان اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر وثواب حاصل کرتا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: "یتیموں کے مال اُن کو واپس دو، اچھے مال کو برے مال سے نہ بدل لو، اور اُن کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جاؤ، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔‘‘ (البقرۃ: 284) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے‘‘۔ اپنی شہادت اور درمیانی انگلیوں سے اشارہ کیا،اور انہیں تھوڑا سا الگ کیا۔ (صحیح بخاری)

مسلم کونسل اف ایلڈرز نے عربی یتیم بچوں کے دن کے موقع پر جو ہر سال اپریل کے پہلے جمعہ کو آتا ہے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ یتیموں کی دیکھ بھال میں ان کی مادی ضروریات کی فراہمی اور انہیں نفسیاتی ضروریات فراہم کرنے، سماجی اور تعلیمی دیکھ بھال کی ضرورت کے بارے میں آگاہی شامل ہونی چاہیے ، تاکہ وہ اپنے ممالک اور معاشروں میں کارآمد رول ماڈل بن سکیں۔