مسلم کونسل آف ایلڈرز کراچی عالمی کتاب میلہ 2025 میں خصوصی پویلین کے ساتھ شریک ہو رہی ہے، جو پاکستان میں 18 سے 22 دسمبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کی اہم ترین ثقافتی تقریبات میں سے ایک ہے۔ یہ اقدام عالمی سطح پر کونسل کے فکری وجود کے پھیلاؤ اور کتاب و علم کے ذریعے امن اور مکالمے کی ثقافت کو فروغ دینے کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
کونسل کا پویلین "الحکماء پبلیشنگ” کی 8 مختلف زبانوں میں 250 سے زائد فکری مطبوعات پیش کر رہی ہے، جن میں 12 اردو زبان میں ہیں۔ یہ مطبوعات عصری فکری مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں، موجودہ چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں، اور اسلامی- اسلامی مکالمے کی اقدار، اعتدال و وسطیت پر قائم اسلام کی درست تفہیم کو فروغ دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ، کونسل کا پویلین ایک جامع ثقافتی اور فکری پروگرام بھی منعقد کر رہا ہے، جس میں متعدد سیمینارز اور کھلے مکالمے شامل ہیں۔ ان میں ممتاز ماہرین تعلیم، مذہبی اور فکری رہنما شریک ہوں گے، تاکہ ثقافتوں کے درمیان مکالمے، مذہبی خطاب کی تجدید، رواداری اور باہمی تفہیم کو فروغ دیا جا سکے، اور فکری اداروں کے کردار پر بات کی جا سکے جو امن اور استحکام کو مظبوط کرتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شرکت اس مشن کا حصہ ہے جو امن کو فروغ دینے، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنے، تعاون اور انسانی بقائے باہمی کے پل قائم کرنے، اور کتاب و فکر کو عصری فکری چیلنجز کے مقابلے میں مؤثر ہتھیار کے طور پر اجاگر کرنے پر مرکوز ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین کراچی عالمی کتاب میلہ 2025 میں ایکسپو سینٹر، ہال نمبر 1، پویلین نمبر 45 -51 پر واقع ہے
پہلی بار .. مسلم کونسل آف ایلڈرز کراچی عالمی کتاب میلہ میں خصوصی پویلین کے ساتھ شریک ہو رہی ہے۔
