مسلم کونسل اف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں عالمی برادری، افراد اور اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پناہ گزینوں، مہاجرین اورجنگوں، تنازعات کے نتیجے میں ہونے بے گھر ہونے والوں کو درپیش عظیم مصائب کو کم کرنے کے لیے کام کریں۔ جو ہر طرح سے کٹ جانے والے راستے کے بعد مشکل انسانی حالات سے دوچار ہیں۔
پناہ گزینوں کے عالمی دن پر، جسے اقوام متحدہ اس سال "گھر سے دور کی امید” کے نعرے کے تحت رہی ہے، مسلم کونسل اف ایلڈرز ان مہاجرین کے دلوں میں امید پھیلانے اور ان کے مصائب کو ختم کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی گزار سکیں اور اپنے اور اپنے خاندان کے لیے مناسب رہائش، کھانے پینے کا بندوبست کر سکیں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز مہاجرین کے مسائل کو عام کرنے اور ان کے بچاؤ اور ان کی مدد کے لیے بہت کوششیں کر رہی ہے۔
اور انسانی بھائی چارے کی دستاویز، جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اورکیتھولک چرچ کے پوپ مقدس پوپ فرانسس، نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کئیے تھے۔ جس میں پناہ گزینوں، پسماندہ، غریبوں، محتاجوں، کی بغیر کسی امتیازی سلوک کے ان کے مصائب کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جنہوں نے اپنی رہائش اور پناہ گاہ کھو دی ہے۔ اپنے انسانی بھائی چارے سے شروع کرتے ہووے ۔
