ٹیلی فونک گفتگو میں… فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے بروز جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو 54ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امارات کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
فضیلت مآب امامِ اکبر نے اس موقع پر امارات کے اعلیٰ کونسل کے ارکان، حکام اور عوام کو بھی اس قومی دن کی مبارکباد دی، اور ریاست کی قیادت کے اس کردار کو سراہا جو انہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان (اللہ ان پر رحم کرے) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی تہذیبی اور انسانی ترقی میں ادا کیا۔
الازہر شریف کی آفیشل ویب سائٹ سے نقل کرتے ہووے شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے، زاید نیشنل میوزیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جو حال ہی میں قومی دن کی تقریبات کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم بانی شیخ زاید کے ورثے، قیادت، تعمیر، اتحاد اور محبت کی اقدار کو زندہ رکھنے کا عظیم مرکز ہے۔ امامِ اکبر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو ان کی خدمات کے بدلے رحمت اور مغفرت عطا فرمائے۔
اپنی جانب سے، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے خلوص بھرے جذبات اور دنیا میں مکالمہ، رواداری، امن اور انسانی بقائے باہمی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
