Muslim Elders

نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے کے پہلے دن ہی، مسلم کونسل آف ایلڈرزکا پویلین تمام زائرین کی توجہ کا مرکز رہا۔ 

 نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025ء میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اپنی شرکت کا آغاز اپنے پویلین میں قابل ذکر موجودگی کے ساتھ کیا، پویلین نے لیکچررز، طلباء اور دانشوروں کے متنوع سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا ، جنہوں نے دانشورانہ اور ثقافتی اشاعتوں کی متنوع مجموعے تک رسائی حاصل کرنے میں وسیع دلچسپی ظاہر کی۔، کیونکہ اس ثقافتی فورم میں کونسل کی یہ مسلسل تیسری شرکت ہے، جو فکری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

نمائش کے پہلے دن ہی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے زائرین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ زائرین کا "الحکماء پبلشنگ” کی پیش کردہ 250 سے زائد اشاعتوں کے ساتھ زبردست تعامل سامنے آیا، جن میں مذہبی تنوع، بین المذاہب مکالمہ، امن کے مطالعات اور اسلامی فکر جیسے متنوع موضوعات شامل تھے۔  اور ہندی، اردو اور ملیالم زبانوں میں دستیاب حالیہ مطبوعات کو خصوصی توجہ حاصل ہوئی ہے، جن میں "خواتین کے حقوق اور اسلام”، "آزادی اور شہریت: تنوع اورانضمام” اور فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز كتاب "قول طيب” شامل ہیں۔ اور دیگر قابل ذکر مطبوعات نے مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے جن میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل مشیر محمد عبدالسلام کی کتاب "امام، پوپ اور مشکل راستہ” کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر مقتدر خان کی "اسلام اور گڈ گورننس” اور شہزادہ غازی بن محمد کی کتاب”قرآن کریم میں محبت” شامل ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ماہرین تعلیم اور محققین نے معاصر مسائل کو حل کرنے اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے میں ان مطبوعات کی اہمیت پر زور دیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین دن بھر مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جس میں طلباء اور محققین نے وسیع پیمانے پر امن، بقائے باہمی اور مذہبی تفہیم کے امور میں تبادلہ خیال کیا، جو زائرین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

بہت سے مہمانوں نے متعدد زبانوں میں ترجمہ شدہ اپنی اشاعتوں کے ذریعہ علم کو پھیلانے میں کونسل کی کوششوں کی بھی تعریف کی ، جس سے ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک کونسل کی اشاعتوں کے ساتھ وسیع تر رسائی ملی۔

نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شرکت فکری اور ثقافتی تبادلے، مکالمے کو فروغ دینے اور رواداری، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لئے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنی مختلف اشاعتوں، ترجمہ شدہ کتابوں اور بھرپور مباحثوں کے ذریعے کونسل ثقافتوں کے درمیان رابطے کے پل تعمیر کرنے اور عالمی سطح پر مشترکہ انسانی اقدار کی اہمیت پر زور دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز پویلین I-04 نئی دہلی کے پرگھاٹی اسکوائر کے قریب بھارت منڈپم کنونشن سینٹر کے ہال 4 میں واقع ہے۔