ڈاکٹر محمد جمال: عصر حاضر کے چیلنجوں کی پیچیدگی کو روایتی تعلیمی حل سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ امن کے مسائل کی مزید گہری سمجھ اور زیادہ وسیع تجزیہ حاصل ہو سکے۔
ڈاکٹر سمیر بوڈینار: تنازعات کے حل میں حالیہ مطالعات عالمی امن کو فروغ دینے میں "دانشمندی” اور "دانشوروں” کے کردار پر زور دیتی ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے اپنے ثقافتی پروگرام کے تحت 30 ویں رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا:”معاصر امن کے مناھج میں تعلیمی شعبوں کے درمیان نقطہ نظر” جس کی نظامت جامعہ ازہر میں تراث کے تحقیقی دفتر کے محقق ڈاکٹر محمد جمال نے کی اوراسے ڈاکٹر سمیر بودینار، مرکز الحکما برائے امن تحقیق کے صدر نے پیش کیا۔
سیمینار کے آغاز میں، ڈاکٹر محمد جمال نے اس نشست کے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی؛ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سیاسی و سماجی علوم، نفسیات اور حتی کہ فنون و ماحولیات جیسے مختلف شعبوں کے درمیان اوزار اور علم کے انضمام پر توجہ دے گی، اس کا مقصد نظریات اور عملی بنیادوں پر تعلیمی شعبوں کے تصورات پر روشنی ڈالنا اور معاصر حقیقت سے عملی نمونوں کا جائزہ لینا ہے جو امن کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں مدد دیتے ہیں۔
جامعہ ازہر میں تراث کے تحقیقی دفتر کے محقق نے اشارہ کیا کہ اس سیمینار کا مقصد محققین اور پیشہ ور افراد کے درمیان تعمیری علمی مکالمے کا آغاز کرنا ہے تاکہ ان طریقوں کے ذریعے پیش کردہ چیلنجوں اور مواقع کی ایک وسیع تر تفہیم حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ معاصر دنیا کے پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے تعلیمی شعبوں کے درمیان روایتی حل کو عبور کرنا ضروری ہے تاکہ معاصر امن کے مسائل کی ایک گہری سمجھ اور زیادہ جامع تجزیہ حاصل ہو سکے۔
ڈاکٹر سمیر بوڈینار نے اس بات پر زور دیا کہ علم کے اس شعبے کے آغاز سے ہی امن کے مطالعے کی خصوصیت معاشی، سماجی اور سیاسی علوم، بشریات، نفسیات، معاشیات اور تعلیم کے مطالعہ کے درمیان "خصوصی اثاثوں کی کثرت” کہی جا سکتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ معاشرے میں مختلف اقسام کے امن کی تعمیر کے لئے مختلف طریقوں کی ضرورت ہوتی ہے جو مختلف علوم سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کے طریقہ کار کو ان کی بنیادوں سے اخذ کرتے ہیں۔
الحکما مرکز برائے امن تحقیق کے صدر نے وضاحت کی کہ ہمارے معاصر دور میں امن کی تعمیر کے شعبوں میں دانشوروں کی حیثیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے؛ جہاں تنازعات کے گروہوں کو "دانشوروں کی حکمت” کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امن کی تعمیر کے میدان میں جدید مطالعات ثالثی اور روایتی ثقافتی فریم ورکس کی طرف واپس جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جیسے قبائلی بزرگ، زاویہ، بزرگ افراد اور دانشور۔
ڈاکٹر سمیر بودینار نے کہا کہ "دانشمندی” کا تصور ایک اخلاقی اور عالمی قدر ہے، اور یہ "روزمرہ امن” کے تصور سے جڑا ہوا ہے، جو متعدد کرداروں اور مداخلت کرنے والوں کی مدد سے تشکیل پایا ہے۔ انہوں نے تنازعات سے متاثرہ ممالک، ماحول، اور کمیونٹیز میں تنازعات کو سمجھنے اور اس کا تجزیہ کرنے کے لیے مقامی خصوصیات کے ادراک کی اہمیت پر زور دیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں 250 سے زائد متنوع فکری و ثقافتی اشاعتیں پیش کررہا ہے، جن میں الحکما پبلشنگ کی سال 2025 کی تازہ ترین اشاعتیں بھی شامل ہیں، جو اہم فکری اور ثقافتی موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ مزید برآں، مختلف ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں علما، مفکرین، مصنفین، ثقافتی شخصیات، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے پروفیسرز شرکت کریں گے، یہ سرگرمیاں امن کو فروغ دینے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کے استحکام کے پیغام پر مبنی ہے؛ اور کونسل کا پویلین اس نمائش میں مراکش کے دارالحکومت رباط کے سویسی علاقے میں واقع ہے، پویلین نمبر D47 میں واقع ہے۔
