Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے مشرقی تیمور کے صدر سے ملاقات کی اور انہوں نے عالمی امن کو فروغ دینے میں انسانی برادری سے متعلق دستاویز کے کردار کی تصدیق کی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، محترم جناب مشیر محمد عبدالسلام نے مشرقی تیمور کے صدر محترم جناب خوزے راموس ہورٹا سے ملاقات کی، اور رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے انسانی برادری سے متعلق دستاویز کے اصولوں سے فائدہ اٹھانے کے دائرہ کار کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈر، اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ نے 2019 میں ابو ظہبی میں دستخط کیے تھے۔ تا کہ مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان بیداری اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھایا جائے، اور مشرقی تیمور کی مثال پر عمل کیا جائے، جس نے انسانی برادری سے متعلق دستاویز کو ایک قومی دستاویز قرار دیا اور اسے تعلیمی نصاب میں شامل کیا۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے جدید انسانی تاریخ کی اس اہم ترین دستاویز پر دستخط کی پانچویں برسی قریب آرہی ہے، آج دنیا کو جنگوں، تنازعات اور انسانی بحرانوں کے چیلنجز میں پہلے سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر انسانی برادری سے متعلق دستاویز کے اصولوں کے عملی اطلاق کی ضرورت ہے۔