مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل ، عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام نے فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز سے
ان کی محترمہ ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جو آج بدھ کی صبح انتقال کر گئی ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ الله تعالیٰ کی رضا اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوے، میں اپنے استاد اور شیخ، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز(الله تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے)، اور محترم شیخ محمد الطیب اور خاندان کے تمام معزز افراد کے ان کی بری ہمشیرہ سمیحہ محمد احمد الطیب کی وفات پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
اوراللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی رحمت سے نوازے اور جنت الفردوس میں بلند درجہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور ان کے تمام چاہنے والوں کو صبر اور تسلی عطا فرمائے۔
إنَّا لله وإنا إليه راجعون.
