مسلم کونسل اف ایلڈرز امام الاکبر، پروفیسر، ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف کی سربراہی میں، اور تمام علماء کرام، کونسل کے اراکین، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے کہا، "امن اور انسانی بھائی چارے کے سرپرست شیخ محمد بن زاید ال نہیان کا متحدہ عرب امارات کی صدارت کے لیے انتخاب اس خوشحالی کے لیے ایک نئے باب کی شروعات ہے۔ جو متحدہ عرب امارات کی عوام اور پورے خطے کے لیے امن اور استحکام کی علامت ہے۔”
مسلم کونسل آف ایلڈرز عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے قائدین اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے او ان کی مسلسل کامیابی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہے۔
