امام اکبر پروفیسر داکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز اورامّت اسلامیہ کو اور بادشاہوں، شہزادوں، صدور اور عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقعدلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اور رب العزت سے دعا گو ہے کہ وہ اس مبارک موقع کو عرب ور امّت اسلامیہ اور پوری دنیا کے لیے خیر، محبت، حق اور برکات کے ساتھ بحال کرے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے کو نیک اعمال اور عبادات میں اضافہ کریں، ان مبارک ایام میں محبت، رواداری اور رشتہ داریوں کے رشتوں کی تجدید کریں ملاقاتیں کریں، اور نسانی یکجہتی کو فروغ دیں۔ غریبوں اور مسکینوں کی ضرورتوں کو پورا کریں اور ان کے لیے خوشیاں پہنچاین کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں سب سے زیادہ سخی تھے۔
اس بابرکت موقع پر؛ مسلم کونسل اف ایلڈرز عالم اسلام اور تمام انسانیت کے لیے امن و سکون اور اس مقدس مہینے کو انسانیت کے لیے سلامتی، امن، بھلائی اور خوشحالی کے ساتھ بحال کرنے کی دلی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔
