Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز القدس میں قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر کی سربراہی میں، قابض اسرائیل کی جانب سے القدس میں ہونے والی خلاف ورزیوں، اشتعال انگیز سرگرمیوں، اور بار بار مسجد اقصیٰ المبارک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

اور مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسے ظالمانہ اقدامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے جو دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کے لئے ایک چیلنج ہیں، اور نفرت اور تشدد کی خطرناک اشتعال انگیزی ہیں ، کونسل فوری طور پر ان اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے، ان کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے، اور ان کے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اور القدس شہر کی قانونی حیثیت کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ المبارک کے خلاف تمام غیر قانونی اقدامات روکنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز بین الاقوامی برادری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کرنے، انسانی اور امدادی مدد کے فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتی ہے، اور فلسطینی عوام کی 70 سال سے جاری مصیبت کا خاتمہ کرنے اور ان کے حق کی تصدیق کرنے کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی آزاد ریاست قائم کریں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔