مسلم کونسل اف ایلڈرز نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر کی سربراہی میں، قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اور سنجیدہ اقدام اٹھائے، اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، اور غزہ کی پٹی کے خلاف اس مسلسل اسرائیلی جارحیت کو بند کرے اور رفح کراسنگ کو کھولے تاکہ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان اور لوگوں کے داخلے کو ممکن بنایا جا سکے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرزاس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرکے جو 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے اور ان کی آزاد مملکت کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے ذریعے سے ایک منصفانہ اور جامع امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
