Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات میں ازبکستان کے سفیر سے ملاقات کی اور بین المذاہب مکالمے میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل مشیر محمد عبدالسلام نے ابوظہبی میں کونسل کے صدر دفتر میں متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر محترم جناب عبدالعزیز یورالبایووچ اگولوو سے ملاقات کی۔ جس میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے، بین المذاہب مکالمے کے میدان میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے، اورامّت اسلامیہ کے علماء اور مشائخ کے ورثے-جو کہ علمی اور ثقافتی ورثہ ہے۔ سے استفادہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے، ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور ان کی توانائیوں کو ان کے معاشروں میں امن کے لیے استعمال کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مشیر عبدالسلام نے جمہوریہ ازبکستان کی طرف سے امّت کے علما کے ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ Transoxiana ممالک شرعی علوم میں ایک مستند ماخذ اور تمام علماء کے اسلامی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قوم کے علماء و مشائخ کے ورثے کو زندہ کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جو یک طرح سے اس ورثے میں موجود ان علوم کو متعارف کرانے میں معاون ہے جنہوں نے انسانیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ان اسکالرز کے چھوڑے گئے علمی، فکری، ثقافتی اور مذہبی ورثے سے متعارف کرایا جائے۔

اپنی طرف سے، ازبکستان کے سفیر نے امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے میں کوششوں کی تعریف کی اور امّت اسلامیہ کے علماء اور دانشمندوں کے کردار کو اجاگر کرنے اور خاص طور پر نوجوانوں میں ان کی علمی اور تبلیغی کوششوں کو متعارف کرانے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔