Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے مذہبی اداروں کے امور سے متعلق آذربائیجان کی حکومتی کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے کردار کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل، محترم جناب مشیر محمد عبدالسلام نے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں 3 /6 /2024 کو عزت مآب رامین ممدوف، آذربائیجانی ریاستی کمیٹی برائے مذہبی اداروں کے امور کے چیئرمین استقبال کیا۔ اور اس ملاقات میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے میدان میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے کردار کو فعال کرنے کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔

ملاقات کے آغاز میں محترم جناب مشیر محمد عبدالسلام نے تصدیق کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار کو فعال کرنے پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے۔ ان میں سرفہرست امن کا فروغ اور مختلف مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کے درمیان بقائے باہمی کو مستحکم کرنا ہے۔ مذاہب کے درمیان روابط اور افہام و تفہیم کی اقدار کو مستحکم کرنے، اسلامی یکجہتی کو بڑھانے اور ایشیائی خطے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے میں جمہوریہ آذربائیجان کے اہم تجربے کی تعریف کی۔

اپنی طرف سے، عزت مآب رامین ممدوف نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے انسانی بھائی چارے، رواداری کی اقدار کو پھیلانے اور اسے فروغ دینے اور مکالمے اور تہذیبی رابطے کے پُل بنانے کے لیے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے میں مذاہب کے ادا کیے گئے فعال کردار کی تعریف کی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آذربائیجان ملک میں مختلف ثقافتی اور مذہبی اجزاء کے درمیان بقائے باہمی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم نقطہ نظر کو نافذ کرنے کا خواہاں ہے، انسانی اقدار کے فروغ اور مختلف معاشروں اور لوگوں کے لیے استحکام اور ترقی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتھ مزید نتیجہ خیز تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔