تمام مذاہب نے ہمارے مشترکہ گھر زمین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ COP27 کانفرنس کامیاب ہو اور ایسی حکمت عملیوں اور عملی منصوبوں کے ساتھ سامنے آئے جو کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے بچانے میں معاون ثابت ہوں۔
مذہبی رہنماؤں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عظیم روحانی اثر و رسوخ کی وجہ سے اس تباہ کن مسئلے کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ایک مشترکہ اور فوری مسئلہ ہے جو جدید دور میں امن کے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے، جس کے فوری اور فیصلہ کن حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بیان Cop27 کانفرنس کے موقع پر مذاہب براۓ امن کے زیر اہتمام ایک سمپوزیم جس کا عنوان ہے "اخلاقی، کثیر نسلی اور کثیر شعبہ جاتی ردعمل کے لیے ماحولیاتی بحرانوں کے ذریعے امنگ کا حصول” کی سرگرمیوں میں ان کی ورچوئل تقریر کے دوران آیا جو شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہوا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل جو کہ مذاہب برائے امن کے شریک چیئرمین بھی ہیں، نے کہا: موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر بات کرنا اب کوئی عیش و عشرت نہیں رہا، بلکہ کرہ ارض پر زندگی میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے منفی اثرات اور وجودی خطرات کی روشنی میں ایک فوری ضرورت ہے۔
جج عبدالسلام نے مزید کہا کہ تمام آسمانی مذاہب – جن میں سب سے آگے اسلام ہے – نے کرہ ارض، جو ہمارے مشترکہ گھر، اور اس میں توازن اور ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کے لیے، اس طریقے سے جو کہ اس کے خالق کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ اور سب تہذیبيں اس کی تعمیر پر زور دیتى ہیں جو ماحول کا احترام کرتى ہیں، ان کی قدر اور نزاکت کے بارے میں ٹھوس آگاہی کی بنیاد پر، اور یہ کہ وہ تمام مومنین کی ذمہ داری ہیں، خواہ ان کا کوئی بھی مذہب ہو۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن Cop27 کی کانفرنس جو شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہوئ اس کی کامیابی کے لیے دنیا کی امنگوں اور ایسی حکمت عملیوں اور عملی منصوبوں کے ساتھ سامنے آئے جو کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے بچانے میں معاون ثابت ہوں۔
جج عبدالسلام نے نشاندہی کی کہ مذہبی رہنماؤں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عظیم روحانی اثر و رسوخ کی وجہ سے اس تباہ کن مسئلے کے بارے میں آگاہی پھیلائیں، انہوں نے اس انسانی تباہی کا مقابلہ کرنے کے لیے تنظیم مذاہب براۓ امن، مسلم کونسل آف ایلڈرز، کیتھولک چرچ اور الازہر الشریف کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
مصر، اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن Cop27 کی کانفرنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جو 6 سے 18 نومبر 2022 کے دوران شرم الشیخ میں منعقد کی جائے گی، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے اور اس کے اہم منفی اثرات کے موثر حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
