Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نائیجیریا میں ایک کیتھولک اسکول سے 300 سے زائد طلبہ اور عملے کے اغوا کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی رہائی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کرتی ہے

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں واقع سینٹ میری کیتھولک اسکول پر ہونے والے اس ہولناک اغوا کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، جس میں نائجیریا کی مسیحی ایسوسی ایشن کے مطابق 315 سے زائد طلبہ، اساتذہ اور عملے کو اغوا کیا گیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ایک سنگین جرم ہے جو دینِ اسلام اور تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہے، اور بنیادی اخلاقی و انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، جو بچوں کو تعلیم اور محفوظ زندگی کا حق فراہم کرتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے مغوی طلبہ اور اساتذہ کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام مغویوں کی رہائی کے لیے فوری اور مشترکہ بین الاقوامی اقدام کئے جائے، تعلیمی اداروں کے تحفظ کو مضبوط بنایا جائے، اور اس طرح کے ہولناک جرائم کے اعادہ کو روکا جائے۔ کونسل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مغویوں کو بحفاظت ان کے اہل خانہ کے پاس لوٹا دے اور نائیجیریا اور اس کے عوام کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔