مسلم کونسل اف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر، احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، کی سربراہی میں
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک مشہور بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز اس مجرمانہ فعل اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے جو کہ اسلام کی رواداری کی تعلیمات اور تمام الہامی قوانین اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز سے متصادم ہیں۔ اور دہشت گردی کے خاتمے اور اسے جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز جمہوریہ صومالیہ کی قیادت، عوام، اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ متاثریں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے۔
