مسلم کونسل آف ایلڈرز 39 ویں تیونس بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ جو 25 اپریل سے 4 مئی 2025تک منعقد ہوگا؛ جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مضبوط کرنا اور تعاون و انسانی بقائے باہمی کے لیے پل تعمیر کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں 250 سے زائد متنوع علمی اور ثقافتی مطبوعات پیش کی جائیں گی۔ ان میں الحکما پبلشنگ کی 2025 کی متعدد تازہ ترین اشاعتیں بھی شامل ہیں۔ جن میں "مذہب اور عظیم تر ایشیائی اقوام… چین اور ہندوستان میں مذہبی اور نسلی تکثیریت کا انتظام” اور "افریقہ میں امن … استحکام اور ترقی کو فروغ دینے میں مطالعہ اور وژن”، اور "بین الاقوامی امن سازی … مشترکہ سیاق و سباق سے ترغیب حاصل کرنا”، "بین الاقوامی امن مشترکہ اقدار اور ادارہ جاتی تصورات”، ان کے مصنف الحکما سینٹر فار پیس ریسرچ کے محققین کا ایک گروپ ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کتاب "اسلام اور مغرب… تنازعات کے اسباب کے لئے ایک نقطہ نظر اور ثقافت کے حالات کی نگرانی” ڈاکٹر محمد البنعيادي، اور الازہر الشریف کے سینئر علماء میں سے ایک علی محمد حسن العماری کی کتاب "قرآن میں انسان ذکر” اور الازہر الشریف کے سینئر علماء میں سے ایک علی محمد جابر کی کتاب "امام الحرمین اور اشعری مکتب فکر کی تعمیر پر ان کے اثرات” اور الازہر الشریف کے سینئر علماء میں سے ایک ابو الوفا المراغی کی کتاب "خاندانی منصوبہ بندی میں اسلام کے اصول”
اسلامی-اسلامی مکالمے کو فروغ دینے کی کوششوں کے پیشِ نظر، رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں کونسل کے پویلین میں اس اہم مسئلے سے متعلق کئی کتب پیش کی گئی ہیں، جن میں ڈاکٹر ادریس قسیم خارجہ پالیسی کے محقق اور عمومی قانون کے ڈاکٹر کی کتاب "مسلم دنیا میں تنازعات کا انتظام’ اور اسلامی مفکر ڈاکٹر الیاس بیلکا کی کتاب "سنی اور شیعوں میں امّت کی تقسیم کے مسائل’ شامل ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی 20 سے زائد کتابیں بھی شامل ہیں، جن کا مقصد اسلام کی رواداری اور اس کے فکری اور فلسفیانہ ورثے کی دولت کو متعارف کرانا ہے۔ جس میں "قول طیب” اور "میری پرانی ڈائری سے”، اور "مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے پر ایک رائے”، اور "قدیم منطق کے مطالعہ کا ایک تعارف”، اور "علل اور مقاصد پر گفتگو” اور "صوفی مذہبی اصطلاحات پر”، اور "ورثہ اور تجدید”، اور "امن کے لئے”، "امام اشعری کے افکار پر نظر”، اور "آداب و اقدار”، "معاصر فقہ کی طرف”، "سیدہ عائشہ، ام المومنین” اور دیگر کتابیں بھی شامل ہیں۔
اسی سیاق و سباق میں، کونسل کا پویلین اہم اشاعتوں کی ایک تعداد پیش کر رہا ہے جن میں شامل ہیں؛”قرآن کریم میں محبت” از قلم شہزادہ غازی الہاشمی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور کتاب "امام، پوپ، اور مشکل راستہ.. انسانی برادری کے دستاویز کی پیدائش پر گواہی” از قلم مشیر محمد عبد السلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور کتاب "فکر و زبان میں افہام و تفہیم کے اصول”، از قلم ڈاکٹر مصطفٰی بنحمزہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور مرحوم ڈاکٹر محمود حمدی زکزوق کی کتاب "مسلمان ایک چوراہے پر”، اور ڈاکٹر جعفر ابن الحاج السلمی کی کتاب "مراکش اور اندلس میں شناسائی کی حدود”۔
ترجمہ کی اہمیت کے تناظر میں، جو تہذیبوں کے درمیان تعمیری رابطے کا ایک پل ہے، مسلم کونسل آف ایلڈرز نے امن کے فروغ کے مقصد کے لیے کئی اہم کتابوں کے ترجمے کے لیے اپنی محنت جاری رکھی ہے۔ اس سال، کئی اہم ترجمہ شدہ کتابیں پیش کی جائیں گئی جن میں "تبدیلی کی آواز”، "مشترکہ عالمی اقدار اور بین الاقوامی امن سازی” محققین کے ایک گروپ کی تصنیف، "یورپ میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ”، اور پروفیسر ڈاکٹر مقتدر خان کی کتاب "اسلام اور اچھی حکمرانی” اور ارون ٹائلر کی کتاب "اسلام، مغرب، اور رواداری: باہمی بقائے باہمی کا ادراک” شامل ہیں، اور بھی کئی دیگر اشاعتیں شامل ہیں۔
تیونس کے بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین نمائش محل، ضلع الکرم، ہال 1، پویلین 1302 میں واقع ہے ۔
