فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز عرب اور امت اسلامیہ، بادشاہوں، شہزادوں، صدور اور عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی ٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ اس مبارک موقع کو عرب، امت اسلامیہ اور پوری انسانیت کے لئے بے پناہ نیکی، محبت، خوشحالی اور برکتوں کے ساتھ واپس لائے۔
اس بابرکت موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز امت مسلمہ پر زور دیتی ہے کہ وہ اس مقدس مہینے سے فائدہ اٹھائیں۔
اور باہمی انحصار، اتحاد اور ہم آہنگی کی اقدار کو مظبوط کریں اور اس قوم کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے یکجا ہو۔ رمضان کا مہینہ ہمیں یکجہتی، ہمدردی کی بہت سی اقدار پر اکٹھا کرتا ہے۔ ایک دوسرے پر انحصار کرنے والی اور ہم آہنگ قوم کے طور پر، جیسا کہ الله تعالیٰ نے ہمارے لئے مقرر کیا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ رمضان کے مہینے کو نیکیوں میں اضافہ کرنے اور اطاعت کرنے، محبت، رواداری اور رشتہ داری کے بندھن کی تجدید، انسانی یکجہتی کو فروغ دینے، غریبوں اور مسکینوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں خوشیاں دلانے میں خرچ کریں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے، اور رمضان میں ان کی سخاوت اور بھر جاتی تھی۔
مسلم کونسل آف ایلڈرزعالم اسلام اور مجموعی طور پر انسانیت کے لئے امن و سکون اور اس مقدس مہینے کی سلامتی، خوشحالی کے ساتھ انسانیت کی واپسی کے لئے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
