Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز: انسانی بھائی چارے کا عالمی دن ہماری انسانی اقدار اور نیکی، انصاف اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کا جشن ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز: انسانی بھائی چارے کا عالمی دن دنیا کو درپیش چیلنجوں کی روشنی میں رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو برقرار رکھنے کا حقیقی موقع فراہم کرتا ہے

مسلم کونسل آف ایلڈرز: انسانی بھائی چارے کی دستاویز ایک عالمی تحریک تشکیل دینے میں کامیاب رہی جس نے مکالمے، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا۔

فضیلت مآب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے کا عالمی دن ہماری مشترکہ انسانی اقدار کے جشن کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ تمام انسان ایک ہی انسانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار سے متحد ہیں اور تمام تنوع کے حامل تمام انسانوں کے درمیان مکالمے، رواداری، بقائے باہمی، امن اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انسانی بھائی چارے کےعالمی دن کے موقع پر ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ آج 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی چھٹی سالگرہ ہے، جو جدید انسانی تاریخ  کی اہم ترین دستاویز ہے۔ یہ معاہدہ فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر ، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے  پوپ نے ابوظبی میں دستخط کیا تھا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی کرم فرمائی شامل تھی۔ یہ معاہدہ جدید تاریخ میں انسانی یکجہتی کی سب سے بڑی مثال ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سالوں کے دوران انسانی اخوت کے معاہدے نے محبت، رواداری اور مشترکہ بقا کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے ایک بے مثال عالمی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس تاریخی واقعے کے اعتراف میں 22 دسمبر 2020 کو متفقہ طور پر 4 فروری کو، جو دستاویز کے دستخط کی سالگرہ ہے، انسانی بھائی چارے کے دن کے طور پر اور ہر سال دنیا بھر میں اس دن کو منایا جاتا ہے، اس دستاویز  میں شامل بلند انسانی اصولوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہووے۔ نیز، دنیا بھر کے متعدد ممالک، یونیورسٹیوں اور علمی اداروں نے اسے اپنے تعلیمی پروگراموں میں شامل کیا ہے، اور کچھ ممالک نے اسے قومی دستاویز کے طور پر اپنایا ہے۔ 

انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے کیونکہ ہم تمام انسان ہیں – اپنے رنگوں ، نسلوں اور مذاہب سے قطع نظر – آدم علیہ السلام کی اولاد ، ایک مشترکہ تقدیر سے متحد ہیں ، جو ہمیں اچھائی، محبت ، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو پھیلانے کے لئے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اس دستاویز میں درج بلند انسانی اقدار کو پھیلانے اور انہیں عملی زندگی میں ڈھالنے کے لیے بڑی کوششیں کر رہا ہے۔ یہ کام متعدد پائیدار اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں ان اقدار کو راسخ کرنا ہے، تاکہ ایک باشعور نسل تیار کی جا سکے جو امن، ہم آہنگی اور انسانی اخوت کا پیغام لے کر چل سکے۔