مسلم کونسل اف ایلڈرز UNRWA کے الفخورہ اسکول اور تل الزعتر اسکول پر اسرائیلی قابض افواج کی بمباری اور بے گناہ شہریوں، اسپتالوں اور گھروں پر جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں روزانہ درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کے خلاف اس غیر انسانی جارحیت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے، اور ان تک فوری انسانی اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے اور فلسطینی عوام کو ان کے مکمل حقوق کے حصول اور ایک آزاد ریاست کےقیام کی حمایت کریں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
