Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز اسراء اور معراج کے موقع پر عرب اور ملت اسلامیہ کو مبارکبادکرتی ہے

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر کی سربراہی میں اسراء اور معراج کے موقع پر عرب اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ وہ اس بابرکت موقع کو عرب اور ملت اسلامیہ پر خیر و برکت سے لوٹائے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ اس بابرکت موقع کی یاد کو منانا، انسانیت کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت، تصدیق اور احترام اور انبیاء علیھم السلام کے ساتھ ان کی ملاقات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بابرکت موقع تمام لوگوں کے لیے، ان کے اختلافات اور تنوع سے قطع نظر، اپنے انسانی بھائی چارے سے تحریک حاصل کرنے اور نیکی، انصاف، محبت اور امن کی اقدار کو قائم کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز عرب اور امّت اسلامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس الہی معجزے سے سبق اور اخلاق حاصل کریں۔ صبر سے کام لیں، اللہ تعالیٰ سے اچھی امید اور یقین رکھیں، ضروری اقدامات کرتے ہوئے اس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، سلامتی و عافیت سے کام لیں۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر عمل کرنے میں ہی دنیا اور آخرت کی بھلائی مضمر ہے۔