مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف کی سربراہی میں، اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس نے جنوب مغربی نائیجر کے بلدیہ تیریا کے فامبیٹا گاؤں میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں.
مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کاروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے جو اسلام کی رحمدلانہ تعلیمات، تمام آسمانی شریعتوں، اور بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین سے متصادم ہیں۔ اور رواداری، ہم آہنگی اور امن کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نائجر کی حکومت اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
