مسلم کونسل آف ایلڈرزنے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے،اور پائیدار مکالمے اور مستقل امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف، کی سربراہی میں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے، اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ خطے میں کشیدگی ختم کرنے اور امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرزدونوں فریقین کی عقل و حکمت کی پکاروں پر عمل کرنے کی کوششوں کو سراہتی ہے۔ جو ان اسلامی اصولوں کی عکاسی کرتا ہے جو جانوں کے تحفظ، اچھے ہمسائیگی تعلقات، اور مکالمے کو تشدد اور تنازع پر فوقیت دینے کی تلقین کرتے ہیں اور دونوں فریقین کو معاہدے کی شقوں کی مکمل پاسداری کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی دعوت دیتی ہے، تاکہ مشترکہ سلامتی، ترقی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز ہر اس مخلص کوشش کی حمایت کرتی ہے جو منصفانہ امن کے قیام کے لیے کی جاتی ہے، اور اس ضمن میں قطر اورجمہوریہ ترکیہ کی ان سفارتی کوششوں اور مسلسل اقدامات کو سراہتی ہے جو تعمیری مکالمے کے ماحول کی فراہمی اور دونوں فریقوں کے درمیان افہام و تفہیم کو آسان بنانے کے لیے کی گئی ہیں، تاکہ پاکستان اور افغانستان کی عوام کی امن اور ترقی کی خواہشات کو پورا کرنے میں معاونت ہو سکے۔