مسلم کونسل آف ایلڈرز نے نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں اپنے تیسرے اور آخری سیمینار کا اختتام "ایمان اور ماحول: پائیدار مستقبل کے لئے مشترکہ ذمہ داریاں” کے عنوان سے کیا۔ اور اس سیمینار میں عوام اور زائرین کی طرف سے وسیع توجہ اور نمایاں حاضری دیکھنے میں آئی جو ایمان، شہری ذمہ داری، اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان تعلق کو دریافت کرنے کے خواہاں تھے۔ اوراس سیمینارمیں دلچسپ مباحثے بھی شامل تھے؛ اور حاضرین نے ایمان، تاریخ اور انفرادی ذمہ داری کے کردار پر ماحولیاتی انحطاط کے خلاف بحث و مباحثے کے ساتھ نمایاں طور پر شرکت کی۔
اس سیمینار کی نظامت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عرب انڈین کلچرل سنٹر کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذکر رحمن نے کی۔ اور اس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر شبھدا چودھری، دہلی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر اور مڈل ایسٹ انسائٹس کی بانی؛ کے پی فابین، سابق سفیر اور مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر؛ اور پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حبیب، ممتاز مورخ اور دانشور شامل ہیں۔
اپنی جانی سے پروفیسر ڈاکٹر شبھدا چودھری نے مذہبی تعلیمات اور ماحولیاتی شعور کے درمیان قریبی تعلق پر زور دیا۔ دیا۔ انہوں نے کہا، "مختلف مذہبی تعلیمات انسانیت اور فطرت کے درمیان باہمی تعلق پر زور دیتی ہیں۔ پائیداری صرف ایک بیرونی عزم نہیں ہے، بلکہ یہ انفرادی ذمہ داری میں ایک بنیادی قدر ہے اور ماحولیات کے تحفظ میں خواتین کے کلیدی کردار کی طرف بھی اشارہ کیا.
اپنی جانب سے سفیر کی بی فابین نے تاریخ سے جڑی قدیم حکمت اور معاصر ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور انہوں نے ماحولیاتی مسائل کی سطح پر ٹھوس اور پائیدار تبدیلی لانے کے لئے تاریخ کے اسباق سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حبیب نے انسانی اقدار پر ایمان رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ ماحولیاتی کام کے لئے ایک بنیادی محرک ہے۔ یہ کہتے ہووے کہ "ماحولیاتی مسائل مذہبی شناخت سے بالاتر ہیں۔ ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم کسی بھی دوسری وابستگی سے پہلے انسان کی حیثیت سے عمل کریں۔
نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی مسلسل تیسری بار شرکت فکری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور رواداری، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے اس کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ اور کونسل اپنی مختلف اشاعتوں، ترجمہ شدہ مطبوعات اور سیمیناروں کے ذریعے ثقافتوں کے درمیان رابطے کے پل تعمیر کرنے اور عالمی سطح پر مشترکہ انسانی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین I-04 نئی دہلی کے پرگتی اسکوائر کے قریب بھارت منڈپم کنونشن سینٹر کے ہال 4 میں واقع ہے۔
