Muslim Elders

شیخ الازہر کا مصر میں اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کا اعلان

اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس میں شیخ الأزہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کلیدی خطاب میں شاہ بحرین کی موجودگی :

  • فرقہ بندی اور تفرقہ نے دوسروں کو ہمارے خلاف لالچایا اور انہیں ہمارے خلاف جرات دی یہاں تک کہ ہم نے دیکھا کہ کچھ لوگ ہم سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے اور سیاحتی مقام قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
  • اب عربی اسلامی بھائی چارے کی یکجہتی کا وقت اگیا ہے
    میں اس غیر معمولی "منظر” کی بہت تعریف کرتا ہوں جس کی ہماری آنکھیں عادی نہیں ہیں، جس میں امّت کے سنی اور شیعہ طبقات یکجا ہوئے۔
  • شیخ الأزہر نے مصر میں اسلامی اسلامی مکالمے کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کا اعلان کیا۔
  • شیخ الأزہر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الله تعالیٰ عرب رہنماوں کو آئندہ عرب سربراہی اجلاس میں کامیاب کرے۔

فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہماری اسلامی امت نے فرقہ واریت اور تفرقہ بازی اور بعض ممالک کی ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت سے یا کسی کے علاقوں پر قبضہ سے، یا فرقہ واریت، تقسیم اور نسلی تفریق کا استحصال کرتے ہوئے ایک ہی وطن کے لوگوں کے درمیان فتنہ و فساد پیدا سے، یا ترغیب اور دھمکی کے ذریعے مستحکم فرقوں کو تبدیل کرنے کی کوشش سے، ان سب چیزوں سے امّت نے صرف فرقہ بندی، تنازعات اور جھگڑوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج ہم میں دوسروں کی لالچ اور ہمارے خلاف ان کی جرات بڑھی ہے، یہاں تک کہ ہم نے ان لوگوں کو دیکھا اور سنا جو ہم سے ایک قدیم قوم کو بے گھر کرنے اور انہیں ان کے وطن سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ان کی سرزمین پر ایک سیاحتی ریزورٹ قائم کیا جائے جو غزہ میں ہمارے غمزدہ بھائیوں شہداء مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشوں پر قائم ہو۔ یقینا آپ میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر ہم اپنے ملک اور اپنی امّت کا مستقبل چاہتے ہیں تو ان تمام مظاہر سے پاک برادرانہ عرب اسلامی یکجہتی کا وقت آگیا ہے۔

شیخ الأزہر نےشاہ بحرین کی موجودگی میں شاہی سخیر محل میں اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے دوران اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ عرب رہنما عرب جمہوریہ مصر اور مملکت سعودی عرب میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں کامیاب ہوں۔ اور الله ان کے کلام کو یکجا کرے اور ان کو متحد کرے۔

شیخ الازہر نے الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی دعوت پر فراخدلانہ ردعمل دینے پر مسلم علماء، فقہاء اور مفکرین کا شکریہ ادا کیا۔ ایک ایسی دردناک حقیقت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بھاری چیلنجوں کے بارے میں مشاورت کے لئے جو ہر ایک کے سینے کو بھوجل کیا ہوا ہے، انہوں نے اس غیر معمولی "منظر” کی تعریف کی جس کی ہماری آنکھیں عادی نہیں ہیں، جس میں امت مسلمہ اور اس کے علماء سنی، امامی، زیدی شیعوں، اباضیوں اور عام مسلمانوں کے تمام طبقات یکجا شامل ہیں۔ جن کا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذکر کیا ہے یہ بتاتے ہووے کے مسلمان کون ہے جو الله اور اس کے رسول کی پناہ میں ہے اور اس حدیث مبارکہ میں ان کا فرمان ہے”جس نے ہماری طرح نماز پڑھی اور ہماری طرح قبلہ کی طرف منہ کیا اور ہمارے ذبیحہ کو کھایا تو وہ مسلمان ہے جس کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی پناہ ہے۔ پس تم اللہ کے ساتھ اس کی دی ہوئی پناہ میں خیانت نہ کرو”

اسلام کی خدمت کے عزم کی تجدید اور سفر کو مکمل کرنے کے عزم کے تحت، شیخ الأزہر نے اعلان کیا کہ اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کا اگلا مرحلہ عرب جمہوریہ مصر میں الأزہر الشریف میں منعقد ہوگا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہماری امّت کی بھلائی کے لئے کام کرنے میں کامیاب کرے اور اس امّت کے لئے ہم آہنگی، قربت، اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے تمام راستے فراہم کرے۔

شیخ الأزہر نے شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آلخلیفہ کا اس مخلصانہ دعوت کے لیے جو بھائیوں کے درمیان مکالمے کے لیے ہے تاکہ ایک آواز بن سکیں اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی بھائی چارے کو مضبوط کریں، اور اس کی کامیابی کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے اور اس کی آواز اور پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے شکریہ ادا کیا، انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ بحرین اور دیگر مسلم ممالک میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھے۔