Muslim Elders

شیخ الازہر چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ترکی کو فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں پر تعزیت پیش کی ہے اور جان بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے

فضیلتِ مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخِ الازہر الشریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ، جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام سے فوجی کارگو طیارے کے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد جانوں کا ضیاع ہوا۔
وہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحومین پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ و عزیزوں کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔