عراقی وزیر اعظم نے امام اکبر کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت کی تجدید کرتے ہوئے کہا: "عراقی عوام، اپنے تمام اجزاء کے ساتھ، عراق میں آپ کے اعزاز کی منتظر ہے۔”
شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے عراق کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ہم تہذیب اور تاریخ کے اس ملک کے دورے کے منتظر ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے بروز پیر، عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شياع السودانی، سے ایک اعلیٰ سطحی عراقی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جن میں نائب وزیراعظم، عراقی وزراء اور مشیران شامل تھے؛ جس کا مقصد عراق اور الازہر الشریف کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے، اور امام اکبر کو عراق کا دورہ کرنے کے لئے ایک سرکاری دعوت نامہ پیش کرنے کے لئے.
امام اکبر نے وزیر اعظم اور عراقی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الازہر الشریف: اسکالرز، پروفیسرز اور طلباء عراق کے بحران کو اس کے آغاز سے ہی سمجھتے ہیں، اور عراقی عوام کے مصائب کو محسوس کرتے ہیں، اور اس جدوجہد کرنے والے لوگوں کی تاریخ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عراق – خواہ اس کی بیماری کی مدت طویل ہو – بیمار ہوجاتا ہے لیکن مرتا نہیں ہے، جس طرح مسلم کونسل اف ایلڈرز اس معاملے میں فکر مند ہے، لیکن عراقی منظر نامے کے مختلف گوشوں میں پیش رفت کے لحاظ سے ہم اس پر خوش ہیں جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ اس اہم عرب ہستی کی بحالی اور اس کے احیاء کا آغاز۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ سب مستند عراقی عوام کی فطرت اور الله پر امید اور بھروسہ کی وجہ سے ہے۔
شیخ الازہر نے تصدیق کی کہ عراق اپنے ممتازعراقی طلباء اور طالبات کے ایک گروپ کے ذریعے الازہر میں عراق موجود ہے اور اس کی نمائندگی کی جاتی ہے اور الازہر عراقی طلباء پر خصوصی دیکھ بھال اور توجہ دیتا ہے۔
آپ نے عراق کو تمام ضروری تعاون فراہم کرنے، علمی اور دعوتی کے تعاون کو بڑھانے اور پروفیسرز، محققین اور طلباء کے تبادلے کے لیے الازہر کی آمادگی اور خیرمقدم کا حوالہ دیا۔
اپنی طرف سے، عراقی وزیر اعظم نے شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی اسلامی علوم کو عام کرنے اور بھائی چارہ، بقائے باہمی، اور امن کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور کھا کہ آپکو عراقی عوام بہت سراہتی ہے، اور یہ کہ عراقی عوام آپکی زیارت کی منتظرہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے: "ہم آپ کو اپنے ملک عراق کے دورے کی دعوت کی تجدید کرتے ہیں، اور ہم اس دورے کے منتظر ہیں اور بڑے شوق سے اس کا انتظار کر رہے ہیں، یہ دورہ جو طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے۔”
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی عوام اپنے تمام فرقوں اور اجزاء کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، اور موجودہ حکومت عراقی عوام کے تمام اجزاء کو ایڈجسٹ کرتی ہے، حقیقی عراقی تانے بانے کی نمائندگی کرتی ہے اور سب کے درمیان باہمی احترام پر مبنی ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے مسلم کونسل اف ایلڈرز اور الازہر الشریف کے وفد کے دورہ عراق پر امام اکبر کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس دورے کو عراقی عوام کے تمام اجزاء نے سراہا ہے۔
شیخ الازہر نے عراق کے دورے پر خیرمقدم کیا، وزیر اعظم کی دعوت کو سراہتے ہوئے، اور مستقبل قریب میں اس دعوت کو پورا کرنے اور عراقی عوام کے تمام حصوں سے رابطے کے لیے اپنے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا۔
الازہر کے اس رشتے پر فخر کرتے ہوئے جو اس کے علماء کو عراقی علماء کے ساتھ متحد کرتا ہے، اور الازہر اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کی خواہش ہے کہ عراق اپنے سابقہ دور اور خوشحالی کی طرف لوٹ آئے، اپنے اس مشکل وقت کے بعد اٹھ کھڑا ہو، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عراقی عوام کو سلامتی اور تحفظ عطا فرمائے، اورعراق کو استحکام اور امن سے نوازے۔
عراقی وزیر اعظم کی شیخ الازہر سے ملاقات کے دوران، ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں جناب فواد حسین، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، جناب محمد امین، نائب وزیراعظم اور وزیر منصوبہ بندی، جناب أثير الغریری، وزیر تجارت، جناب علی فاضل زريج، وزیر بجلی، وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب احسان العوادی، اور قاہرہ میں عراق کے سفیر جناب احمد نایف راشد الدلیمی، اور ڈاکٹر کاظم الحسنی، مشیر وزیراعظم۔ بھی شامل تھے۔
