Muslim Elders

شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کی اور مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

تاجکستان کے صدر نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کو تاجکستان کے دورے کی دعوت دی

فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، آج صبح، تاجکستان کے صدر محترم جناب امام علی رحمان، سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP29) کے فریقین کی کانفرنس کے انتیسویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کی۔

فضیلت مآب امام اکبر نے کہا کہ الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کو تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر بڑا فخر ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آنے والا دور بہت سے شعبوں خصوصاً اماموں اور مبلغین کی تربیت میں مزید تعاون کا مشاہدہ کرے گا۔ اور مختلف عصری مسائل پر اسلام کے اعتدال پسند موقف کو متعارف کروا کر ان کی دعوتی صلاحیتوں کو نکھارے گا۔

اپنی جانب سے، تاجکستان کے صدر نے فضیلت مآب امام اکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور مختلف مسائل میں اسلام کے حقیقی اور اعتدال پسند موقف کو واضح کرنے اور اس میں الازہر کے کردار کو واضح کرنے میں فضیلت مآب امام اکبر کی عظیم کوششوں اور اسلامی علوم کو پھیلانے اور دنیا بھر میں مسلمان بچوں کو تعلیم دینے میں الازہر کے کردار کو سراہا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ الازہر الشریف سے تاجکستان کے سرکردہ علماء اور اسلامی شخصیات کے فارغ التحصیل ہونے پر تاجکستان کو فخر ہے۔

صدر امام علی رحمان نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، کو تاجکستان کا دورہ کرنے کی سرکاری دعوت دی اور انہوں نے زور دیا کہ تاجک عوام – جو الازہر اور اس کے علماء سے محبت کرتی ہے – اس دورے کے منتظر ہیں۔ فضیلت مآب امام اکبر نے فراخدلی سے دعوت کا خیر مقدم کیا اور جلد از جلد اس کو قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔