فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ڈاکٹر محمد بن عيضة شبيبة، یمنی وزیر اوقاف و رہنمائی، سے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، فضیلت مآب امام اکبر نے یمنی عوام کو درکار تمام مذہبی اور علمی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی۔ یمن کے ساتھ علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے لیے الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی خواہش کی طرف اشارہ کیا؛ جس کا مقصد بات چیت اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانا اور فروغ دینا ہے۔
اپنی طرف سے، یمنی وزیر نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امّت کے مسائل کی حمایت میں ان کے موقف کے لیے اپنے ملک کی قدردانی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے اور ملت اسلامیہ کے مسائل کی حمایت میں آپ کی کوششیں قابل قدر ہیں اور یمن، فلسطین، لبنان اور ملت کے مختلف حصوں کے ساتھ آپ کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم نے الازہر کے علماء سے سیکھا ہے، اور علم حاصل کیا، الازہر ہمارا مکتب اور معلم ہے، اور ہمیں اس سے تعلق رکھنے پر فخر ہے۔
