فضیلت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی پر فریم ورک کنونشن (COP29) فریقین کی کانفرنس کے انتیسویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پہنچ گئے؛ یہ شرکت اس سال جون میں قاہرہ میں شیخ الازہرکے دفتر میں امام اکبر سے ملاقات کے دوران جمہوریہ آذربائیجان کے صدر جناب صدر الہام علییف کی ایک سرکاری دعوت نامے پر مبنی ہے۔
امام اکبر ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے بارے میں اسلام کے موقف اور مذہب کی آواز سے فائدہ اٹھانے اور اس سنگین بحران کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے کردار کو بڑھانے کے طریقوں پر خطاب فرمائیں گے۔
مام اکبر متعدد عہدیداروں، علماء، دانشوروں اور مثقفین سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ وژن اختیارکرنا اور مشترکہ کوششوں کو فعال کرنا ہے، جن میں سب سے اہم ماحولیاتی مسائل اور جنگیں اور تنازعات ہیں جن کا آج ہماری دنیا کو سامنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فضیلت مآب امام اکبر نے نے گزشتہ سال متعدد مذہبی رہنماؤں اورشخصیات کے ساتھ (ضمیر کی پکار: ابوظہبی مشترکہ موسمیاتی بیان) دستاویز پر دستخط کیے تھے متحدہ عرب امارات میں COP28 سے پہلے،
اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کے زیر اہتمام بین المذاہب پویلین کے پہلے ایڈیشن کے افتتاح میں تقدس مآب پوپ فرانسس کے ساتھ ورچوئل طور پر شرکت کی۔
