امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔ جہاں شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدلی نے ان کا استقبال کیا۔
امام اکبر نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قبر پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور ان کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا کی ، ان کی میراث اور دانشمندانہ طرز عمل کو یاد کرتے ہوئے جس نے رواداری، بقائے باہمی اورامن کے کلچر کو دنیا بھر میں فروغ دیا۔
فضیلت مآب امام اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ شیخ زاید، ( اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون دے)، ایک دانشمند رہنما کی ایک منفرد مثال تھے جن کے وژن نے متحدہ عرب امارات کو ترقی، خوشحالی، مذہب اور اقدار کے تحفظ کا نمونہ بنایا۔ انہوں نے فلاحی اور انسانی ہمدردی کے کاموں کی حمایت میں ایک طویل میراث بھی چھوڑی، جن کے طرز عمل اور موقف نے رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شیخ الازہر چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے شیخ زید گرینڈ مسجد کے تہذیبی پیغام کی تعریف کی، جس میں بقائے باہمی اور رواداری اور دوسروں کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جو مرحوم شیخ زاید کے کارناموں اور اخلاق کی عکاسی کرتا ہے۔ امام اکبر نے رواداری پر مبنی اسلامی ثقافت کو متعارف کرانے اور دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان ثقافتی رابطے کو فروغ دینے میں شیخ زاید گرینڈ مسجد سینٹر کے عظیم کردار کو بھی سراہا۔
اس دورے کے دوران امام اکبر کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی، محترم ڈاکٹر خلیفہ الظاہری، ڈائریکٹر محمد بن زاید یونیورسٹی فار ہیومینٹیز کونسل آف مسلم ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام بھی موجود تھے۔
