Muslim Elders

شیخ الأزہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے، ولی عہد فجیرہ سے ملاقات کی اور خاندان کے نظام کو محفوظ رکھنے اور عرب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ولی عہد الفجیرہ: الأزہر ہمارا مذہبی، روحانی اور اخلاقی مرجع ہے۔

فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے بروز بدھ کو، شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی، ولی عہد الفجیرہ سے ملاقات کی۔

فضیلت مآب امامِ اکبر نے ولی عہد الفجیرہ اور ان کے ہمراہ وفد کا الأزہر شریف میں خیر مقدم کیا۔ جہاں فضیلت مآب امامِ اکبر نے الأزہر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی گہرائی کی تصدیق کی، جس کی قیادت ان کے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان، صدر مملکت کر رہے ہیں. اور انہوں نے الفجیرہ کی حکومت کی عربی زبان کو پھیلانے اور عربی فنون جیسے کہ خطاطی، شاعری اور دیگر فنون میں کوششوں کی تعریف کی۔

جبکہ عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے فضیلت مآب امامِ اکبر سے ملنے کی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا، اور فضیلت مآب کی دینِ حق کو عام کرنے، رواداری اور انسانی بھائی چارے کی ثقافت کو مضبوط بنانے، اور سب کے درمیان مثبت رہنمائی کو مستحکم کرنے کی بڑی کوششوں کی قدرانی کی انہوں نے مزید کہا:” ہم ہمیشہ عالمی امن کے قیام میں آپ کے قائدانہ کردار کی پیروی کرتے ہیں۔ الأزہر شریف ہمارے لیے مذہبی، روحانی اور اخلاقی مرجع ہے، اور فضیلت مآب کو متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے درمیان بڑی حیثیت حاصل ہے”۔