فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے بروز اتوار ڈاکٹر محمد فیصل، وزیرمسلم امور اور سنگاپور کی پارلیمنٹ کے رکن، اور ان کے ہمراہ سفیر ڈومینیک جوہ، سنگاپور کے قاہرہ میں متعین سفیرسے ملاقات کی اور علمی اورتبلیغی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اور ملاقات کے آغاز میں، فضیلت مآب امام اکبر نے جمہوریہ سنگاپور کے لیے اپنی قدر دانی کا اظہار کیا، اور یہ یقینی بنایا کہ وہ سنگاپور میں ازہری انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں جو متعلقہ حکام کے تحت کام کریں گے، اس کے علاوہ عربی زبان سیکھنے کے لیے ایک مرکز قائم کرنے کی بھی تجویز دی؛ تاکہ سنگاپور کے بچوں کو قرآن کی زبان سیکھنے میں سہولت ہو، اور سنگاپور کے اماموں کی میزبانی اور انہیں عالمی ازہر اکیڈمی میں تربیت دینے کا انتظام کیا جا سکے، نیز ان کی مہارت کو انتہا پسندانہ فکر کے تدارک میں نکھارا جا سکے تاکہ صحیح اسلامی تعلیمات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے جو بھائی چارہ اور امن کو فروغ دیتی ہیں، اور معاشرتی استحکام اور تحفظ کو یقینی بناتی ہیں، اور معاشرے کے تمام اجزاء کے درمیان مثبت انضمام کو فروغ دیتی ہیں۔
اپنی جانب سے، سنگاپور کے وزیر برائے مسلم امور نے شیخ الأزہر،چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی امن اور بھائی چارے کی اقدار قائم کرنے اور مذاہب کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کوششوں کو سراہا،
اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سنگاپور میں الأزہر کے گریجویٹس ایک معتبر مقام رکھتے ہیں اور مختلف وزارتوں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ ہمارے ملک کے زیادہ تر – اگر تمام نہیں تو – مفتیان کی تعلیم الأزہر شریف سے ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سنگاپور الأزہری تعلیم پر اعتماد کرتا ہے کیونکہ یہ ایک عالمی تعلیمی مرکز کے طور پر معاشرتی امن کو فروغ دیتا ہے۔
