فضیلت مآب إمام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخِ الازہرچئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے مدینہ منورہ کے قریب آج صبح (پیر) پیش آنے والے ہولناک تصادم کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 40 بھارتی معتمرین پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فضیلت مآب إمام اکبر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے الله تال سے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے۔
﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾
شیخِ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، مدینہ منورہ کے قریب بھارتی معتمرین کے حادثے کے متاثرین پر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
