مراکش کے دارالحکومت رباط بین الاقوامی اشاعت وکتاب میلے 2023 میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے پویلین نے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا: "افریقہ میں تنازعات کے حل کی ٹیموں کی کوششیں”۔ جسے ڈاکٹر عادل موساوی، رباط کی محمد پنجم یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے پروفیسر نے پیش کیا۔
سیمینار ڈاکٹر سمیر بودینار، الحکما پیس ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر؛ نے پیش کیا، جہاں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں، تنازعات اور تصادم کو حل کرنے اور خاص طور پر افریقی براعظم میں امن کو فروغ دینے کی کوششوں کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
اپنی جانب سے ، ڈاکٹر. عادل موساوی نے افریقہ میں تنازعات کو حل کرنے میں مسلم کونسل اف ایلڈرزکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کونسل نے براعظم افریقہ میں کئی کامیاب ثالثی کی، اندرونی امن کے حصول اور متضاد فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے کے لیے کوشاں، امن کے فریم ورک کے اندر ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان مکالمے، اور براعظم افریقہ میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کی۔
ڈاکٹر موساوی نے وضاحت کی کہ قومی افریقی سیاسی فکر میں قدیم تصور پایا جاتا ہے، اور اس کی بنیاد کئی ستونوں پر مبنی ہے، ان میں افریقی شناخت سے تعلق کا احساس اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنا، افریقیوں کے تصور کی ترقی کے لیے مختلف تاریخی ادوار کا جائزہ لیتے ہوئے، یہ بتاتے ہوئے کہ افریقیوں کا تصور ضروری ہے، لیکن افریقی انفرادیت کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، انہوں نے افریقی براعظم کے انضمام اور اتحاد کے حصول کے لیے ضروری ارادے کی دستیابی کے بارے میں ایک اہم سوال اٹھایا۔
رباط کی محمد پنجم یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے پروفیسر نے افریقہ میں امن اور استحکام کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ افریقی ممالک کے درمیان افریقی حل مشاورت اور تعاون پر مبنی ہونا چاہیے۔ بشمول مسلم کونسل آف ایلڈرز کی مہارت اور علم سے مستفید ہوتے ہووے ۔
ڈاکٹر موساوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ علاقائی تعاون اور یکجہتی افریقہ میں امن اور استحکام کے حصول میں کامیابی کی کلید ہے، انہوں نے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور براعظم کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب اور اشاعتی میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین متعدد سیمینارز اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے جو متعدد فکری، ثقافتی اور معاشرتی مسائل اور موضوعات پر مبنی ہوتے ہیں۔ جو امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جس کا مقصد مسلم اور غیر مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینا ہے۔
