خلیفہ خالد، امن ساز نوجوان کارکن: اسلامی-اسلامی مکالمہ کی تحریک نے مذاہب اور اسلامی فکر کے مکاتب کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے میں ایک بے مثال تبدیلی کی ہے۔
میرہ المهیری، امن ساز نوجوان کارکن: امن ساز نوجوان فورم انسانی بھائی چارے کی اقدار کے فروغ میں ایک مثال ہے۔
34 ویں ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے اپنے ثقافتی پروگرام کے تحت ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا:”اسلامی-اسلامی مکالمہ اور نوجوانوں کی شمولیت”، جسےخلیفہ خالد، اور میرہ المہیری امن ساز نوجوان فورم کے گریجویٹس (جو مسلم کونسل اف ایلڈرز کے اقدامات میں سے ایک ہے) نے پیش کیا۔
سیمینار کے آغاز میں خلیفہ خالد نے اسلامی اسلامی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا، جس کا آغاز فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے کیا۔، انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ مختلف فرقوں اور مکاتب فکر کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تقسیم اور تنازعات کے باوجود بقائے باہمی کے کلچر کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک بے مثال معیاری پیش رفت ہے۔انہوں نے فضیلت مآب امام اکبر کی دعوت کی طرف اشارہ کیا جو ایک نہایت اہم وقت پر آئی؛ کیونکہ انہوں نے بحرین مکالمہ فورم میں اسلامی-اسلامی مکالمے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی، جسے شاہ بحرین عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اس تاریخی اقدام کی اہمیت پر ایمان رکھتے ہوئے اپنایا۔
خلیفہ خالد نے وضاحت کی کہ نوجوان، انسانی بھائی چارے کی دستاویز کے مقاصد کے حصول کے لئے محرک قوت ہیں، جس پر 2019 میں ابوظہبی میں فضیلت مآب امام الطیب، شیخ الأزہر، اور کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس نے دستخط کے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہمیں نوجوانوں سے شروعات کرنی چاہئے، کیونکہ وہ تمام ممالک میں اکثریت میں ہیں، اور تبدیلی کے لئے توانائی رکھتے ہیں.” اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس کو حاصل کرنے کے لئے دو اہم محور ہیں، پہلا یہ کہ عالمگیریت اور جدیدیت کے چیلنجوں کی روشنی میں نوجوانوں کے دلوں میں اسلامی شناخت اور اقدار کو مستحکم کیا جائے، اور دوسرا یہ کہ مواصلات اور شناسائی کے پل تعمیر کیے جائیں، یہ دیکھتے ہوئے کہ "جتنا زیادہ ہم دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں، اتنا ہی بہتر ہے کہ ہم اس کے ساتھ رہیں۔
اپنی جانب سے میرہ المہیری نے امن ساز نوجوان فورم میں شرکت کے اپنے ذاتی تجربے کا جائزہ پیش کیا۔ اور کہا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس فورم کا حصہ ہوں، جسے میں نے اس کے تنوع اور گہری پریزنٹیشن کی وجہ سے سراہا، کیونکہ اس نے میرے اندر اہم سوالات اٹھائے: کیا دوسرے مذاہب کے خیالات میرے خیالات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں؟
کیا میں اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہوں؟” ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم نے کیمبرج یونیورسٹی کے طالب علموں کے ایک گروپ کے ساتھ قرآن مجید، بائبل اور تورات کی تحریروں کا مطالعہ کیا اور یہ ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا جس نے اسلام سے میری محبت اور لگاؤ میں اضافہ کیا، اور تب مجھے احساس ہوا کہ مذہب ایک ہی ہے چاہے بہت سے پیغامات ہی کیوں نہ ہوں۔’
المہیری نے اس بات پر زور دیا کہ فورم نے دوسروں کی قبولیت، بقائے باہمی اور رواداری کے میدان میں ان کے لئے نئے افق کھولے، امن ساز نوجوان فورم کی کوششوں کو سراہا، اس اقدام کو اس میدان میں اپنانے کے لئے ایک نمونہ سمجھا، اس کے پروگراموں اور اقدامات کے لئے جو نئی نسلوں میں مکالمے اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابوظبی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین 250 سے زائد متنوع علمی اور ثقافتی اشاعتیں پیش کررہا ہے، جن میں الحکما پبلیشنگ کی سال 2025 کی کئی تازہ ترین اشاعتیں شامل ہیں، جو اہم ترین فکری اور ثقافتی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں، یہ شرکت کونسل کے پیغام اور اس کے مقاصد پر مبنی ہے جن کا مقصد امن کو فروغ دینے، مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو مضبوط بنانا ہے؛ کونسل کا پویلین بوتھ نمبر 10C35، ہال نمبر 10 میں واقع ہے۔
