فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف ، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کانفرنس آف دی پارٹیز (COP29) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کی یہ شرکت جمہوریہ آذربائیجان کے صدر جناب صدر الہام علییف کی طرف سے اس سال جون میں قاہرہ میں شیخ الازہر کے دفتر میں ملاقات کے دوران دی گئی سرکاری دعوت کی بنیاد پر ہے۔
امام اکبر ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے بارے میں اسلام کے موقف اور مذہب کی آواز سے فائدہ اٹھانے اور اس سنگین بحران کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے کردار کو بڑھانے کے طریقوں پر خطاب فرمائیں گے۔
اور فضیلت مآب امام اکبر، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اس شرکت کے موقع پر متعدد عہدیداروں، علماء، دانشوروں اور مثقفین سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ وژن اختیارکرنا اور مشترکہ کوششوں کو فعال کرنا ہے خاص طور پر آب و ہوا کے مسائل اور ان جنگوں اور تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو متحرک کرنے کے مقصد کے ساتھ جن کا آج ہماری دنیا مشاہدہ کر رہی ہے۔
فضیلت مآب امام اکبر موسمیاتی تبدیلی کے بحران کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اسے ایک عالمی چیلنج کے طور پر دیکھتے ہیں جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے، خاص طور پر انتہائی غریب، کمزور، پناہ گزین، بے گھر افراد اور وہ لوگ جو اپنے گھروں اور پناہ گاہوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
