Muslim Elders

"امام طیب”، "ایک امت”، "دانشوروں کے ساتھ انسانی اقدار”، "ہم آہنگ بقائے باہمی کا مہینہ” اور "ہماری اخلاقیات” ماہ رمضان 2025ء کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اہم ترین پروگرام

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سوشل میڈیا پیجز رمضان کے موضوع پر پانچ پروگرام نشر کریں گے: "امام طیب”، "ایک امت”، "بزرگوں کے ساتھ انسانی اقدار”، "ہم آہنگ بقائے باہمی کا مہینہ” اور "ہماری اخلاقیات”۔ یہ اقدام کونسل کی میڈیا حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مکالمے، امن، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لئے تمام پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا ہے۔

"امام طیب” پروگرام میں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز پیش کریں گے اس میں الله تعالیٰ کے اسماء حسنی پر غور، ان کے معنی وضاحت اور تشریح اور ان ناموں سے بندے کی قسمت اور سلوک اور لوگوں کے ساتھ معاملات میں ان کے نتائج کی وضاحت کریں گے۔

امت کے تمام مکوِّنات کے درمیان مکالمے کی اہمیت کے پیش نظر اور اتحاد کی خاطر اور اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے نتائج کی بنیاد پر؛ جو شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی سرپرستی میں اور فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی موجودگی میں، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد علماء اور مفکرین کی شرکت کے ساتھ بحرین میں منعقد ہوئی، جس نے "اہل قبلة کی پکار” کا منشور جاری کیا، مسلم کونسل اف ایلڈرز "ایک امت” پروگرام پیش کرتی ہے، جو امت کے تمام مکوِّنات کے درمیان مکالمے اور بقائے باہمی کی اہمیت، اسلامی مکالمے کے فروغ میں علمی اداروں اور نوجوانوں کے کردار، اور اسلامی مکالمے کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

"دانشمندوں کے ساتھ انسانی اقدار” پروگرام مسلسل تیسرے سال بھی جاری ہے؛ جہاں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے ارکان انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں بیان کردہ سب سے نمایاں انسانی اقدار پر روشنی ڈالتے ہیں، جن میں تعاون، انسانی یکجہتی، انسانی وقار، امن، بقائے باہمی، انصاف، مساوات اور دیگر اقدار شامل ہیں، انسانی زندگی میں ان کی اہمیت اور امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مضبوط اور باہمی مربوط معاشروں کی تعمیر میں ان کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

"بقاۓ باہمی کا چاند” پروگرام انسانی اقدار کو زیر بحث لاتا ہے جنہیں رمضان المبارک کے مہینے میں بحال کیا جا سکتا ہے، اور اس میں بقائے باہمی اور رواداری کی اقدار پر توجہ مرکوز کرنے wali اقساط کا ایک مجموعہ شامل ہے؛ جیسے: اختلاف کی فقہ اور مکالمے کا ادب، اور ہم اپنے اختلافات سے کس طرح نمٹتے ہیں، اور اختلاف رحمت ہے، اور معاشرے کی خدمت میں تنوع اور اختلاف کی سرمایہ کاری، قوموں اور وطن کی تعمیر، اور دیگر انسانی اقدار جو انسانی بقائے باہمی کی بنیاد فراہم کرتی ہیں.
پہلی بار اور مؤثر اسلامی معاشروں کی تعمیر میں اخلاقیات اور تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: «مجھے اعلیٰ اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے» کی روشنی میں، مسلم کونسل آف ایلڈرز پروگرام (ہماری اخلاقیات) پیش کر رہی ہے، جو نوجوانوں اور آنے والی نسلوں میں اہم اخلاقی اقدار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جن میں سب سے اہم ہیں: "لوگوں سے اچھا سلوک”، "ضرورت مندوں کی مدد کرو”، "بھلائی کی نصیحت "، "اچھی ہمسائیگی”، اور دیگر اخلاقی اقدار شامل ہیں.

آپ مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر مسلم کونسل آف ایلڈرز کے صفحات کی پیروی کرسکتے ہیں:

https://x.com/MuslimElders
https://www.muslim-elders.com/ar
https://www.facebook.com/MuslimCouncilofElders
https://www.youtube.com/@MuslimElders
https://www.instagram.com/muslimelders/?hl=en
https://www.threads.net/@muslimelders